News Views Events

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں ،یہ فیصلہ نہ ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے اور نہ ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے ۔
شفقت محمودکا مزید کہنا تھا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے ،میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست پہ نوجوانوں کو آگے انا چاہیے۔
انہوں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 130 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اپریل 2022 میں جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ان کے مارچ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کہیں کم تھی جس پر شفقت محمود نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ہماری تیاری نہیں تھی۔
بعدازاں 3 جون کو سابق وفاقی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے اُس وقت کے پنجاب کے صدر شفقت محمود نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.