News Views Events

وفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیا

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بنوں واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے کمیشن کو مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار میں ملوث لوگوں کو تحقیقات کا حق حاصل نہیں ہے، جس جماعت کی وہاں حکومت ہے اس کے لوگ دھرنے میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہئے کہ خود اس کی انکوائری کریں۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بنوں میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں دیکھی گئی، سیاسی قوتوں نے تاجروں کا امن مارچ خراب کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک اور بچوں کی تصویر لگا کر کہا جا رہا ہے کہ مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ فیک نیوز پھیلائی جا رہیں، اچھا ہوتا بانی پی ٹی آئی واقعے کی مذمت کرتے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے کمیشن تشکیل دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.