News Views Events

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ پر پاکستان نے دوستی پر گانا ریلیز کر دیا

0

 

اسلام آباد:چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر پاکستان کی جانب سے پاک چین دوستی پر نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔
گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ ’’اے ہمالیہ تیری چوٹیاں، سامنے جس کی چھوٹی لگے سامنے جس کی گہرائیاں، کم سمندر کی ہوتی لگے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ پاک چین دوستی ایک لازوال سفر پر محیط ہے، پاکستان اور چین وہ مثالی دوست ہیں جن کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔
چین اور پاکستان ایک دوسرے کا درد رکھنے والی قومیں ہیں اور دونوں ممالک نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
دشمن چاہے جتنے جتن کر لے اس لازوال دوستی کو کبھی زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین دوستی اور باہمی محبت کا یہ سفر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.