News Views Events

جدید ترین آئی ٹی پارک کی 70 فیصد لاگت جنوبی کوریا ادا کرے گا، وزیر اعظم

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے جدید ترین آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر ہم جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
ہفتے کے روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا، وزیراعظم نے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ کیا۔
آئی ٹی پارک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر کی 70 فیصد لاگت جنوبی کوریا کی حکومت ادا کرے گی۔
سہولتوں کے اعتبار سے یہ ملک کا جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔ اس آئی ٹی پارک کی لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ جنوبی کوریاکی حکومت 7 کروڑ ڈالر خرچ کر رہی ہے۔ جنوبی کوریا نے انتہائی آسان شرائط پرقرضہ دیا ہے۔ 2022 میں منصوبے کا کنٹریکٹ جنوبی کوریا کی کمپنی کو دیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارک خطے میں رول ماڈل ہوگا، اس میں 120 دفاتر ہوں گے، آئی ٹی پارک میں بزنس سپورٹ سینٹر بھی قائم ہوگا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبےکو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.