چوہدری شجاعت کا اظہر جتوئی کے والد،قاری ولی الرحمن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی،پارٹی راہنماء مصطفیٰ ملک نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد:سابق وزیراعظم،پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نیشنل پریس کلب کے صدر ممتاز صحافی اظہر خان جتوئی کے والد ، اہلیہ اور نوائے وقت سے وابستہ بزرگ صحافی قاری ولی الرحمن کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے دونوں صحافی راہنماوں سے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مجھے آپکے مرحومین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائیں اور آپ تمام پسماندگان کو صبر جمیل۔دیں، دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد جا کر صدر اظہر خان جتوئی کے والد محترم اور اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،مصطفیٰ ملک نے اظہر جتوئی کو پے درپے صدمات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت ،لندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کیے لیے دعا کی، مصطفیٰ ملک نے ٹیکسلا میں نوائے وقت سے وابستہ سنئیر صحافی قاری ولی الرحمن کی صاحبزادی کے انتقال پر بھی اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بخشش اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنماء فیاض خان تنولی اور سابق چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک داود اعوان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔