News Views Events

جنوبی غزہ میں صحت کی تمام سہولیات تباہی کے دہانے پر ہیں ،آئی سی آر سی

0

جنوبی غزہ میں صحت کی تمام سہولیات تباہی کے دہانے پر ہیں ،آئی سی آر سی

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ، جنوبی غزہ میں تمام طبی سہولیات "تباہی کے دہانے پر” ہیں ، اور مقامی طبی کارکنان کو مجبوراً علاج کی اشد ضرورت والے مریضوں کا انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں طبی تنصیبات پر اسرائیل کے جاری حملوں کی وجہ سے غزہ میں کھولے گئے 26 صحت مراکز میں سے اس وقت صرف 10 فعال ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے موجودہ دور کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں طبی تنصیبات پر ایک ہزار سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.