News Views Events

ناروے کپ 2024 ، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

0

ناروے کپ 2024 ، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد :ناروے کپ 2024 کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا، تربیتی کیمپ 25 جولائی تک اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے گا، کیمپ میں ناروے کپ کیلئے قومی ٹیم کےفائنل اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کپ 2024 کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔عالمی یوتھ فٹبال کپ ’’ناروے کپ2024‘‘ کےلیے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 25 جولائی تک اسلام آباد کمپلیکس میں جاری رہےگا۔
جس میں ناروے کپ2024 کےلیے اسکواڈ کا انتخاب فائنل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کےلیے 25 جولائی کو ناروے اوسلوکےلیے اڑان بھرے گی۔ناروے کپ 27 جولائی سے 3 اگست تک ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا۔ناروے کپ میں 26ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ناروے کپ کےلیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گزشتہ سال ناروے کپ میں سلور میڈیلسٹ رہی ۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کی ناقبل شکست ٹیموں میں سر فہرست ہے۔
ٹیم نے ناروے کپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری ،2023 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔یاد رہے گزشتہ سال ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی تھی۔2022 میں دوحہ(قطر)میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، تاہم پاکستان ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں مصر کیخلاف 3-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2018روس میں بھی رنر اپ تھی جبکہ 2014برازیل میں وہ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.