News Views Events

غیرقانونی تعمیرات کا الزام؛ شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

0

غیرقانونی تعمیرات کا الزام؛ شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت پر غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں ہوا ہے اور دوسری جانب ان کی بیرون ملک روانگی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

 

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے انٹر چینج کے قریب پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کے الزامات کے تحت تھانہ نصیر آباد میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر 15 جولائی کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.