اسرائیلی فوج غزہ میں لڑائی جاری رکھے گی ۔ نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی برادری نے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے لیکن اسرائیل لڑائی جاری رکھے گا ۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیلی حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔
رفح کے شمال مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی بھاری ہلاکتوں سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کی پوری کوشش کے باوجود، یہ سانحہ پیش آیا، اور ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ نیتن یاہو نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے نئے معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار نہیں ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ دسمبر سے اب تک وہ مذاکراتی وفود کی لچک بڑھانے کی مسلسل پانچ درخواستوں کی منظوری دے چکے ہیں۔