حوثیوں کا بحیرہ احمر میں دو امریکی ڈسٹرائیر جہازوں پر حملے کا دعویٰ
یمن کے مسلح گروہ حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریا نے بتایا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی جانب سے تعینات دو ڈسٹرائیر جہازوں پر حملہ کیا اور ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ حوثیوں نے حال ہی میں بحیر ہ ہند اور بحیرہ احمر میں تین مال بردار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے حملوں کے صحیح وقت کے بارے میں نہیں بتایا ۔ ترجمان نے کہا کہ حوثی اس وقت تک امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں اور کچھ بحری راستوں پر حملے بند نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے یمن کے حوثیوں کے کنٹرول والے علاقے سے داغے گئے ایک ڈرون کو روکا ہے۔