News Views Events

ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کا اہم منصوبہ ہے، وزیر اعظم

0

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہوگا، چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں، بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے چین پاکستان کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.