ایران کی جانب تیل کی پیداوار 4 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کی منظوری
ایران کی قومی آئل کارپوریشن نے ایک اقتصادی اجلاس میں ملک کی خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر ایک رپورٹ پیش کی ، جس کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی خام تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوگا جو 36 لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر 40 لاکھ بیرل یومیہ ہوجائے گی۔ رپورٹ میں ایران کی قومی آئل کارپوریشن کی جانب سے غیر ملکی سرمائے کے استعمال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔