News Views Events

شمالی کوریا کا امریکہ اور جنوبی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں کارروائی کا اعلان

0

 

 

 

شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ڈرونز کے ذریعے شمالی کوریا کی فضائی نگرانی اور جنوبی کوریا کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے شمالی کوریا مخالف پروپیگنڈا پمفلٹس جیسی کارروائیوں کے جواب میں ضروری فوجی اقدامات کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع کم گینگ ال نے 25 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فضائی افواج نے حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف فضائی جاسوسی کی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے، جو شمالی کوریا کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سمندری سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اس حوالے سے شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری فوجی اقدامات کر سکتا ہے۔ بیان کے مطابق شمالی کوریا کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت نے 24 تاریخ کو مسلح افواج کو ہدایت دی ہے کہ دشمن کی مذکورہ بالا اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں فعال جوابی اقدامات ضروری ہیں۔ ہدایت کے مطابق جب شمالی کوریا کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی تو شمالی کوریا کی فوج فوری کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.