مسعود خان کا صدر رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں ایران کے انٹرسٹ سیکشن کا دورہ
المناک واقعہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار مرحومین کے درجات کی بلندی اور ایرانی عوام کے لئےصبر کی دعا پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں: سفیر
واشنگٹن ڈی سی،
پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، ہم صدر رئیسی کی المناک موت اور نقصان پر ایران کے عوام اور قیادت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس حادثے سے صرف چند ہفتے قبل ، صدر رئیسی کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ان تاثرات کا اظہار امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے آج یہاں واشنگٹن ڈی سی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹرسٹ سیکشن کے دورے کے دوران تعزیتی کتاب میں کیا۔
سفیر پاکستان نے صدر رئیسی کے درجات کی بلندی اور ایرانی عوام کے صبر کی دعا کی۔
سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ اور مرحوم صدر کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر ارکان کے جاں بحق ہونے پربھی تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 19 مئی 2024 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ افسوسناک خبر ملتے ہی سفیر پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹرسٹ سیکشن کے ڈائریکٹر مسٹر مہدی عاطفات کو بھی واشنگٹن ڈی سی میں فون کر کے اظہار تعزیت کیا تھا۔