چین کا امریکہ، تائیوان اور جاپان سے درآمد شدہ پولی فارمل ڈیہائیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا اعلان
بیجنگ:چین کی وزارت تجارت نے حال ہی میں یورپی یونین، امریکہ، تائیوان اور جاپان سے درآمد شدہ پولی فارمل ڈیہائیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے پر چائنیز مین لینڈ کے صنعتی و کاروباری اداروں کی درخواست پر قانون کے مطابق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد وزارت تجارت نے قوانین اور ضوابط کے مطابق اس کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات دائر کرنے کی شرائط پر پوری اترتی ہے اور چینی حکومت چائنیز مین لینڈ اور ڈبلیو ٹی او ، دونوں کے قواعد و ضوابط کے مطابق تحقیقات کرے گی.
ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کیا وزارت تجارت مستقبل قریب میں مزید اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کرنے یا مزید امریکی کمپنیز کو ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے؟اور ان اقدامات کو فروغ دینے یا منسوخ کرنے کی شرائط کیا ہیں؟ اس کے جواب میں وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چاہے یہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات ہوں یا ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل کرنا ہو، چین تمام متعلقہ امور قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہا ہے،اس عمل میں تمام فریقوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاتا ہے اور ان مسائل کو دانش مندی کے ساتھ منصفانہ انداز میں دیکھا جائے گا۔