چین کی ثقافتی طاقت کی تعمیر پر سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
بیجنگ:چین کے صوبہ کوانگ ڈونگ کے شہر شین زن میں چین کی ثقافتی طاقت کی تعمیر پر سمٹ فورم 2024 کا انعقاد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کے ڈائریکٹر لی شو لے نے فورم سےخطاب کیا۔
فورم کے شرکا کی رائے میں شی جن پھنگ کے ثقافتی تصورات نئے عہد میں ثقافتی طاقت کی تعمیر کے عملی تجربے کا ایک نظریاتی خلاصہ اور چینی قوم کی ثقافتی انفرادیت اور ثقافتی اعتماد کا اظہار ہیں۔ یہ نئے عہد اور نئے سفر میں نظریاتی و ثقافتی امور کے فروغ میں شاندار کارکردگی کے لیے ایک طاقتور نظریاتی ہتھیار اور سائنسی کارروائی کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کی جانب سے منعقدہ اس فورم کا موضوع "چینی طرز کی جدیدیت اور نیا ثقافتی مشن” ہے۔