News Views Events

عوام کی بہتر زندگی کا حصول ہمارا مقصد ہے،چینی صدر

0

 

بیجنگ: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 23 مئی کی سہ پہر کو صوبہ شان دونگ کے شہر جی نان میں کاروباری اداروں اور ماہرین کے ایک سمپوزیم کی صدارت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس نے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے لیے ایک عظیم الشان خاکہ تیار کیا ہے تاکہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دیا جائَے اور چینی طرز کی جدیدیت کو قائم کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جدید کاری کے مقصدکی تکمیل کے لیے مناسب طریقہ کار کے ذریعے اصلاحات کو مزید گہرا کیاجانا چاہیئے اور ہماری تمام کوششیں تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے ہو نی چاہییں ۔

اجلاس میں شریک نمائندوں کے خیالات سننے کے بعد شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ اصلاحات ترقی کی محرک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ معاشی نظام کی اصلاح کو عملی ضروریات کے عین مطابق ہونا چاہیے، نظریاتی اختراع کو گہرا کرنا چاہیے، اور عملی مسائل کو حل کرتے ہوئے ادارہ جاتی جدت کو فروغ دینا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی بہتر زندگی کا حصول ہمارا مقصد ہے۔ اصلاحات کی منصوبہ بندی عوام کے مجموعی مفادات، بنیادی مفادات اور طویل مدتی مفادات کی بنیاد پر کرنی چاہیئے اور انہیں فروغ دینا چاہیے، تاکہ اصلاحات لوگوں کو فائدہ، خوشی اور تحفظ کا زیادہ سے زیادہ احساس دلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.