چینی صدرکا صوبۂ شان دونگ کی ری زاؤ بندرگاہ کا دورہ
جینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ کے شہر ری زاؤ کا معائنہ کیا۔ شی جن پھنگ نے ری زاؤ بندرگاہ کی اسمارٹ اور گرین تعمیر کے فروغ اور بیرونی دنیا تک اس کی رسائی کو وسعت دینے کی صورتحال کے حوالے سے جاننے کے لیے بندرگاہ کا دورہ کیا ۔
حالیہ برسوں میں، ری زاؤ بندرگاہ نے بھرپور طریقے سے بندرگاہ کی سمارٹ اور گرین ڈیولپمنٹ کو فروغ دیا ہے اور ساحل پر دنیا کا پہلا مکمل خودکار کنٹینر ٹرمینل قائم کیا ہے جس سے سنگل مشین کی کارکردگی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی لاگت میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔