آزاد ریاست کے قیام کا ہدف لازمی حاصل کیا جائے گا، فلسطینی صدر
اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) کے توسط سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک ،بالخصوص فلسطینی ریاست کو اب تک تسلیم نہ کرنے والے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ضوابط اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ "دو ریاستی حل” کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور امن و استحکام کے حصول کی حمایت کریں۔
جون 2023 میں، محمودعباس نے سی ایم جی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ فلسطین کا ایک آزاد ریاست کے قیام کا ہدف لازمی طور پر حاصل کیا جائے گا۔