تقریباً90فیصدافرادکی "تائیوان کی علیحدگی پسندی کی تحریک کی سخت مخالفت ،چینی میڈیا رپورٹ
چین کے تائیوان کے علاقے کے رہنما نے اپنی ایک تقریر میں "تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کی ۔ سی جی ٹی این کے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق ، تقریبا 90 فیصد (89.95 فیصد) جواب دہندگان نے ایک چین کے اصول کی حمایت کی اور "تائیوان کی علیحدگی پسندی کی تحریک کی سخت مخالفت کی ۔
جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ مین لینڈ اور تائیوان دونوں ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔
سروے میں ، عالمی جواب دہندگان میں سے 86.53 فیصد کا خیال ہے کہ تائیوان میں کوئی بھی سیاسی تبدیلی اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کا تعلق ایک ہی چین سے ہے ۔
سروے میں ، 90.21 فیصد عالمی جواب دہندگان نے تائیوان کے رہنما کے نامناسب بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے مستقبل کے تعین کا اختیار 1.4 ارب سے زیادہ چینی شہریوں کا ہے جن میں تائیوان کے ہم وطن بھی شامل ہیں ۔
سروے کے مطابق ، 94.78 فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام ایشیاء پیسیفک خطے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے ۔ 79.12 فیصد جواب دہندگان نے تائیوان کے حکام کی جانب سے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کی شدید مخالفت کی ، ان کا خیال ہے کہ اس سے تائیوان کو فوجی تنازعہ کی خطرناک صورتحال میں دھکیل دیا جائے گا ۔