سی ایم جی کے "چائنا اے آئی فیسٹیول2024 ” کا آغاز
چائنا میڈیا گروپ ، سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا، اور گوانگ ڈونگ صوبے کی عوامی حکومت کے اشتراک سے ، ” چائنا اے آئی فیسٹیول2024 ” کی افتتاحی تقریب چین کے جنوبی شہر شینزین میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں "سی ایم جی کی اے آئی ترقی پر وائٹ پیپر” بھی جاری کیا گیا ۔
اے آئی ٹیکنالوجی کی دریافت اور استعمال کے سلسلے میں سی ایم جی نے میڈیا کے انتظامات ، میڈیا جدت طرازی اور میڈیا ماحول کی تعمیر نو میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی منصوبہ بندی مرتب کی ہے ، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مثبت اور منظم ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما فریم ورک اور عملی سمت فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ، متعدد شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایپلی کیشنز کی تازہ ترین کامیابیوں کو پیش کیا گیا جو اس بات کی عکاسی ہے کہ مصنوعی ذہانت ثقافتی وراثت اور جدت طرازی میں نئی معیار ی پیداواری صلاحیت کی ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے۔