News Views Events

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

0

 

اسلام آباد :پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سترہ ، سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کائوسمپولیٹین روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 26 جون کو شام چھ بجے ہوگی۔ جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ کے 28 جون کو کوارٹرفائنل اور 29 جون کو سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ 30 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.