تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں آبنائے تائیوان میں امن کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ عنا صر ہیں ، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں تائیوان کے امور پر چین کے سنجیدہ موقف کا اظہار کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ امور تائیوان چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہیں اور "تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں آبنائے تائیوان میں امن کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ عنا صر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حقیقت کو سراہتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کے مطابق اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی روشنی میں ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کیا ہے۔