News Views Events

پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

0

لاہور: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا، مقدمات لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد اٹک اور گوجرانوالہ میں درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں، جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے 9مئی کے 20 کیسز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کیا، لاہور میں درج 3مقدمات ، فیصل آباد کے 4کیسز میں نامزد کیا گیا۔
اس کے علاوہ پرویز الٰہی کو راولپنڈی کے 11 مقدمات، اٹک ،گوجرانوالہ کے ایک ایک کیس میں نامزد کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پولیس پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.