آئی سی سی پراسیکیوٹر کی اسرائیل اور حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے درخواست
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکومت کے دو سینئر اہلکاروں اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے تین رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دے رہے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیاد ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹے 8 اکتوبر 2023 سے غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔
ان جرائم کا ارتکاب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس میں جنگی حربے کے طور پر شہریوں کو بھوکا رکھنا ، ان کے ساتھ بدسلوکی کرنا ، جان بوجھ کران پر حملے کرنا اور شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم شامل ہیں جو آج تک جاری ہیں۔
بیان کے مطابق، کریم خان نے حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے بھی درخواست دی تھی، ان کا کہنا ہے کہ حماس کے تینوں رہنما مجرمانہ طور پر اسرائیلی سرزمین اور غزہ کی پٹی میں "کم از کم 7 اکتوبر 2023 سے” "جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم” کے ذمہ دار ہیں اور ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجوہات بھی ہیں ۔