News Views Events

ہیلی کاپٹر حادثہ،ایران کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،چین کا اعلان

0

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آستانہ میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کے انتقال پر بے حد افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے مرحومین کے رشتہ داروں، ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئَے کہا کہ صدر رئیسی اور وزیر خارجہ عبد اللہیان نے چین -ایران تعلقات کی ترقی اور علاقائی دوستانہ تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد چین کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو کے کام میں مدد فراہم کی گئی اور ہم ایران کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام اس مشکل وقت سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.