News Views Events

چین-کیلیفورنیا اقتصادی اور تجارتی فورم کا آغاز

0

چین-کیلیفورنیا اقتصادی اور تجارتی فورم کا آغاز امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوا۔
چائنا کیلیفورنیا اکنامک اینڈ ٹریڈ فورم کا مقصد کیلیفورنیا اور چین کے متعلقہ علاقوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 2016 سے اس فورم کے پانچ کامیاب سیشنز کا انعقاد ہو چکا ہے اور کلین ٹیکنالوجی، ای کامرس، زراعت، انفراسٹرکچر، اور اختراعی تعاون جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
لاس اینجلس میں چین کے قونصل جنرل گو شیاؤ چھن نے کہا کہ میرے خیال میں اس فورم کی سب سے بڑی اہمیت چین امریکہ مقامی تعاون کو فروغ دینا ہے جس میں خاص طور پر دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمان اس پلیٹ فارم کے ذریعے تفصیلی بات چیت کر سکتے ہیں اور تعاون کے مزید مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.