News Views Events

9مئی کی آڑ میں تفتیشی کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں، فواد چودھری

0

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ9مئی مقدمات کی آڑ میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، جو لکھ پتی تھے کروڑ پتی ہوچکے ہیں۔ 9مئی مقدمے میں ڈالنے اور نکالنے کے لیے تفتیشیوں نے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ واقعے کو ایک سال گزر چکا ہے لیکن پولیس شواہد پیش نہیں کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ ایک طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ 9مئی پر عدالتیں فیصلے نہیں کر رہی ہیں، دوسری طرف ایک سال کے بعد بھی پولیس شواہد پیش نہیں کر پا رہی۔ ہزاروں لوگ خوار ہو رہے ہیں، سیکڑوں لوگ اورعورتیں آج بھی عدالتوں کے باہر کھڑے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان وغیرہ میں تفتیشی کروڑ پتی ہوگئے ہیں، کسی کو شناخت پریڈ میں سے نکالنا ہے یا شامل کرنا ہے تو اس کے لاکھوں روپے موصول کر رہے ہیں، ہر ایک کا ریٹ مقرر ہے۔ پولیس اور پراسیکیوشن اس کا غلط استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ 9مئی کے حوالے سے کتنی سنجیدگی ہے لیکن یہ جانتا ہوں کہ تفتیشیوں کی دیہاڑیاں لگ رہی ہیں۔ معصوم اور غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ اس سارے معاملے کی میں مذمت کرتا ہوں بلکہ ہر شخص ہی کو مذمت کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.