انڈونیشیا کے شہر بالی میں دسویں ورلڈ واٹر فورم کا آغاز
انڈونیشیا کے شہر بالی میں دسویں ورلڈ واٹر فورم کا آغاز
انڈونیشیا کے شہر بالی میں دسواں ورلڈ واٹر فورم شروع ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ فورم جنوب مشرقی ایشیا کے کسی ملک میں منعقد ہوا ہے۔
ورلڈ واٹر کونسل اور میزبان حکومتوں کے اشتراک سے منعقد ہونے والا ورلڈ واٹر فورم 1997 سے ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیشنل واٹر ایونٹ ہے۔