تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث متعدد امریکی کمپنیز ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل ، چین کا اعلان
تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث متعدد امریکی کمپنیز ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل ، چینی وزارت تجارت کا اعلان
چین کی وزارت تجارت نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتباراداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی تجارتی قانون، قومی سلامتی کے قانون اور دیگر متعلقہ قوانین کے مطابق ،امریکہ کے جنرل اٹامک ایروناٹیکل سسٹمز اور جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز کو ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے 16 فروری ، 2023 کو ، لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن اور ریتھیون میزائل اینڈ ڈیفنس کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور متعلقہ اقدامات اٹھائے گئے تھے۔
اس کے علاوہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث بوئنگ ڈیفنس اسپیس اینڈ سکیورٹی کو ناقابل اعتباراداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور مندرجہ ذیل اقدامات اختیار کیے گئے ہیں۔
1. فہرست میں شامل کاروباری ادارے چین سے متعلقہ درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہو سکتے۔
2. یہ کاروباری ادارے چین میں نئی سرمایہ کاری نہیں کر سکتے ۔
3. ان اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
4. ان کاروباری اداروں کے سینئر مینیجرز کے چین میں ورک پرمٹ، قیام یا رہائش پر پابندی ہے۔
5. فہرست میں شامل اداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔