News Views Events

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

0

 

آذربائیجان دورے سے واپس جاتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں میں گرِ کر تباہ ہو گیا ہے تاہم ایران کی جانب سے صدر سمیت سوار افراد سے متعلق کوئی حتمی بات نہیں کی گئی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے صدر اور دیگر اعلٰی حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 

رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں سفر کر رہے تھے۔

سرکاری ٹی وی نے واقعہ کے علاقے کو جولفا کے قریب بتایا ہے جو کہ آذربائیجان کی سرحد پر واقع شہر ہے اوع ایرانی دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں تقریباً 600 کلومیٹر (375 میل) دور ہے۔

 

رئیسی اتوار کی صبح آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ایک ڈیم کا افتتاح کرنے آذربائیجان گئے تھے۔ یہ تیسرا ڈیم ہے جسے دونوں ممالک نے دریائے آراس پر بنایا تھا۔

ایران ملک میں مختلف قسم کے ہیلی کاپٹر اڑاتا ہے لیکن بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ان کے پرزے حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کا فوجی فضائی بیڑا بھی بڑی حد تک 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کا ہے۔

حادثاتی ہیلی کاپٹر پر سوار 4 اہم ایرانی شخصیات:

▪️ ابراہیم رئیسی – ایران کے صدر

▪️ امیر عبداللہیان – وزیر خارجہ

▪️ملک رحمتی – مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر

▪️محمد علی الہاشم – صوبہ تبریز کے امام

تلاش اور ریسکیو آپریشن

ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی جگہ پر پہنچنے کےلیے 14 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام تلاش کررہی ہیں۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے جس علاقے میں لینڈنگ کی وہاں تیزبارش ہورہی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوارتھا، انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پائلٹ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.