News Views Events

میرے لیے کم عمر لڑکیوں کے کئی رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان

اگرچہ چاہت فتح علی خان کے گانے بے سرے ہوتے ہیں، تاہم اسے تفریح کے طور پر سوشل میڈیا صارفین ضرور لے لیتے ہیں۔

0

لاہور:سوشل میڈیا پر وائرل چاہت فتح علی خان جہاں صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، وہیں اب ان کے انٹرویوز بھی وائرل ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکاری کا مظاہرہ کرنے والے چاہت فتح علی خان کی جانب سے انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے پروپوزلز سے متعلق انکشاف کیا۔
اگرچہ چاہت فتح علی خان کے گانے بے سرے ہوتے ہیں، تاہم اسے تفریح کے طور پر سوشل میڈیا صارفین ضرور لے لیتے ہیں۔
یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں چاہت فتح علی خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، ہے کہ انہیں اس عمر میں بھی چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے 28 رشتے آ چکے ہیں۔
یوں تو ان کے گانے ہی سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، تاہم اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے یقین کرنا مشکل تھا۔
جس پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز کر دیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدارا گند کو پروموٹ کر کے مقبول نہ کیا کرو۔
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انکل وہ آپ کے بیٹے کے لیے رشتے آئے ہوں گے، آپ کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹ آف دی ڈے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.