حج 2024، وزیر مذہبی امور کی کیٹرنگ کمپنیوں کو خصوصی ہدایات
مدینہ منورہ :وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا اور اس دوران عازمین حج کےلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے۔ پاکستانی اجناس ومصالحہ جات استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔
وزیر مذہبی امور نے عازمین کرام کے فیڈ بیک کے لیے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروے کروانے پر اصولی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج مشن کنٹرول آفس کا دورہ، انتظامات پر اظہار اطمینان