صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے،چودھری شجاعت حسین
معیشت کی بحالی کے لیے حکومتوں کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیں، خوشی ہے حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے صنعت کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد زاہد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک اور دیگر راہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومتوں کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیں، خوشی ہے حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔چودھری شافع حسین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاٹری کی بنیاد سوہنی ماہیوال نے رکھی تھی ،اس تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کےلیے ڈاکومنٹری بننی چاہیئے۔
چودھری شجاعت حسین نے گیس سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔
اس سے قبل وفد نے صوبائی وزیر چودھری شافع حسین سے بھی ملاقات کی ۔
چودھری شافع حسین نے لیبارٹری کے قیام اور کالج میں جلد کلاسز کی اجراء کے احکامات جاری کردیے ، چودھری شافع حسین نے کہا کہ گجرات کی تعمیر و ترقی انکا خواب ہے اہلیان گجرات کو جلد حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔