ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیوں کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے ملاقات کی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کا خیر مقدم کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہاکی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔
جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ملاقات ، ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے۔ صدر پی ایچ ایف نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔