News Views Events

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاق کو 15 روز کی مہلت

0

 

پشاور؛ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وفاقی کو 15 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس عرصے میں مسئلہ حل نہ ہوا تو بجلی کا بٹن میں آن آف کروں گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران علی امین کا کہنا تھا کہ نگران دور میں انتظامی اور معاشی اقدامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی، نگران حکومت کا دورانیہ بڑھنے کی وجہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تھی، جو بھی پی ڈی ایم نے کیا وہ ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کا نگران حکومت کے بجٹ کے خلاف بیان دینا خود پر تنقید کرنے کے برابر ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تنقید ہوتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی نہیں رہی لیکن پارٹی نشان نہ ہونے کے باوجود عوام نے ہمیں اکثریت دی، جن پر ظلم ہوا الزام بھی انہی پر لگایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.