چینی وزیراعظم کی جانب سے سلوواکیا کے وزیر اعظم کی مزاج پرسی
بیجنگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سلوواکیا کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی مزاج پرسی کے لیے ایک خصوصی پیغام ارسال کیا۔
اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ انہیں چند روز قبل وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ان کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رابرٹ فیکو جلد ہی مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے سلوواکیہ کے عوامیت پسند وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو بدھ کی سہ پہر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔59 سالہ فیکو کے پیٹ میں زخم آئے جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر ان پر چار گولیاں چلائی گئیں۔ وہ وہاں اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ ٹی وی چینل نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سربمہر کر دیا۔