علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشتات کا اظہار کیا۔
خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔
واضح رہے علی پرویز ملک ،ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے، وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-127 لاہورسے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔