جاپان جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے بچاو کےلئے عملی اقدامات کرے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے 17مئی سے 4 جون تک فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے چھٹے دور سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے مخالفت پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔
یہ بنی نوع انسان کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور بین الاقوامی فوائد سے منسلک ہے۔ ابھی تک جاپان نے اخراج کی حفاظت، پانی کو صاف کرنے کے آلات پر طویل مدتی بھروسے اور نگرانی کے انتظامات کے موثر ہونے کے حوالے سے ہمسائیہ ممالک کی تشویش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ چین جاپان کو زور دیتا ہےکہ طویل مدتی آزاد اور موثر بین الاقوامی نگرانی نظام کے قیام کے لئے کام کرے جس میں ہمسائی ممالک سمیت متعلقین حصہ لیتے ہیں، اور جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج سے ناقابل تلافی نتائج سے بچنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
اس حوالے سے جاپان کو اندرون اور بیرون ملک جائز اور معقول تشویش کو سنجیدگی سے سلوک کرنا چاہیئے اور انہیں ذمہ دار اور تعمیری رویے سے اچھی طرح نمٹنا چاہیئے۔