عالمی پیمانے پر ہیضے کے خطرے کا معیار بدستور بلند ہے، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ دنیا بھر میں ہیضے کے انفیکشن کی زیادہ تعداد، جغرافیائی تقسیم میں اضافے اور ویکسین جیسے وسائل کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیضے کے پھیلاؤ کا عالمی خطرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بدستور”بہت بلند” معیار پر ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 28 اپریل کے درمیان 24 ممالک سے ہیضے کے ایک لاکھ 46 ہزار کیسز اور ایک ہزار 766 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سب سے زیادہ کیسز افریقی علاقوں میں سامنے آئے، اس کے بعد مشرقی بحیرہ روم، امریکا، جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ کا نمبر آتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ہیضے کے پھیلنے کے عالمی خطرے کو بہت بلند قرار دیا ہے اور اس کی لیول 3 ایمرجنسی کے طور پر درجہ بندی کی گئ ہے۔