News Views Events

چینی وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات

0

بیجنگ:16 مئی کی سہ پہر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں دورے پر آئے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے جناب صدر کے ساتھ اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی کے لئے ایک نیا اسٹریٹجک منصوبہ تیار کیا ہے۔ چین دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین روس مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات مساوات، باہمی فائدے اور جیت جیت کی بنیاد پر استوار ہیں جو دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔ اس وقت روس اور چین کے تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ روس چین کے ساتھ مل کر معیشت اور تجارت، توانائی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعلیم، ثقافت، صحت، کھیلوں اور نوجوانوں میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے اور نئے دور میں تعاون کی روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.