چین کی افغانستان کو شدید سیلاب سے نمٹنے کےلئے مدد کی پیشکش
بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شدید سیلاب پر افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں کئی مقامات پر شدید سیلاب آیا ہے جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے اپنی گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خاندان کے ساتھ اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ افغان عوام قدرتی آفات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی دوبارہ شروع کر سکیں گے۔
چین افغانستان کی ضروریات کی بنیاد پر افغانستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔