News Views Events

چین ،عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے مانامہ میں عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 33ویں اجلاس کے انعقاد پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا

0

 

چین کے صدر شی جن پھنگ نے مانامہ میں عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 33ویں اجلاس کے انعقاد پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ عرب لیگ طویل عرصے سے عرب دنیا کے اتحاد و خود مختاری کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس وقت چین -عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ دسمبر 2022 ء میں انہوں نے عرب رہنماؤں کے ساتھ ،چین -عرب ریاستوں کے پہلے سربراہ اجلاس میں شرکت کی، چین- عرب تعلقات کی ترقی کا منصوبہ مرتب کیا اور نئے دور کے چین -عرب ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور عرب ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا ہے اور عملی تعاون کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین -عرب دوستی کے جذبے کو آگے بڑھانے، چین- عرب ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے چین ،عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.