News Views Events

چین اور روس کے صدور کی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی کنسرٹ میں شرکت

0

چین اور روس کے صدور کی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی کنسرٹ میں شرکت

 

چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیجنگ کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں "چین روس ثقافتی سال” کی افتتاحی تقریب اور چین -روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے ایک خصوصی کنسرٹ میں شرکت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ ایک صدی پر مشتمل چین-روس تعلقات کے تین چوتھائی عرصے کے نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی نے ظاہر کیا ہے کہ چین اور روس کے درمیان اچھی ہمسائیگی و دوستی، جامع سٹریٹیجک ہم آہنگی اور مفید تعاون کا مسلسل استحکام و ترقی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی توقعات نیز وقت کے ترقیاتی رجحان کے مطابق ہے اور یہ بے حد اہمیت کی حامل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے روس- چین تعلقات کے مثبت جائزے سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ روس اور چین کے لوگ بھائیوں کی طرح ہیں۔ روسی عوام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چینی عوام کی عظیم کامیابیوں پر دل سے خوش ہیں اور خلوص دل سے اس کی تعریف کرتے ہیں۔ روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 سالوں میں، دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات میں بہت قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں اور اب یہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں. باہمی امور کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.