News Views Events

قومی اسمبلی اجلاس میں زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی

0

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رہنما تحریک انصاف زرتاج گل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق وفاقی وزیر بشیرچیمہ تقریر کے بعد زرتاج گل کے پاس چلے گئے، زرتاج گل کے ساتھ مکالمے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔
قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔
شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہے، زرتاج گل اسپیکر چیمبر میں رو رہی ہیں۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں، وہ طارق بشیر چیمہ کو بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔
طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ الفاظ کہے تھے۔
طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔
واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.