حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت ” کا نظریہ بالکل بے بنیاد ہے،چینی وزارت تجارت
بیجنگ :حالیہ دنوں میں مغربی ممالک نے چین پر الزام لگایا کہ چین سے برآمد ہونے والی نئی توانائی کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت ” کا نام نہاد نظریہ خلافِ عقل اور بے بنیاد ہے۔ پیداوار کے حوالے سے قانون اور حقائق کا احترام کرنا چاہیئے اور اسے معروضی ، جامع اور طویل مدتی طریقے سے اسے دیکھنا چاہیئے۔