ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں روسی قوم تعمیر و ترقی میں نئی اور بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی،چینی صدر
بیجنگ:16 مئی کی صبح صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نےولادیمیر پوٹن کو روسی صدر کی حیثیت سے پانچویں صدارتی مدت کا آغاز کرنے پر انہیں اور روسی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں روسی قوم تعمیر و ترقی میں نئی اور بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہا ہے۔ چین اور روس کے تعلقات ایک صدی کے تین چوتھائی عرصے سے گزرے ہیں، بین الاقوامی تبدیلیوں کے امتحان پر پورا اترے ہیں اور بڑے ممالک اور ہمسایوں کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور باہمی فائدے کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ برسوں کے دوران ان کی صدر پوٹین سے چالیس سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے،دونوں سربراہان نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور چین روس تعلقات کی مثبت، مستحکم اور ہموار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔ آج چین – روس تعلقات جس سطح پر ہیں وہ سخت محنت کا نتیجہ ہیں اور یہ دونوں فریقوں کی طرف سے قدر کےمستحق ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین -روس تعلقات کی مسلسل ترقی نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے بلکہ خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی سازگار ہے۔ نئے سفر میں چین،روس کے ساتھ ایک اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور باہمی اعتماد کے اچھے شراکت دار کے طور پر کام کرنے، دونوں ممالک کے عوام کی دوستی کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے، مشترکہ طور پر ایک دوسرے کی ترقی اور احیاء کے حصول اور دنیا میں عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔