News Views Events

امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات کا نفاذ تحفظ پسندی، بالادستی اور غنڈہ گردی ہے، چین

0

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کیے جانے والے اضافی محصولات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے کچھ چینی مصنوعات پر عائد دفعہ 301 ٹیرف میں مزید اضافہ کردیا ہے ،
اس پر چین سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او واضح طور پر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ امریکی دفعہ 301 محصولات ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے منافی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہیں۔ امریکہ کے اس اقدام سے صرف درآمدی اشیا کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے امریکی کمپنیوں اور صارفین کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکی صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام غنڈہ گردی کی ایک مثال ہے جو صدر بائیڈن کے اس عزم کی خلاف ورزی ہے کہ امریکہ "چین کی ترقی کو روکنے اور چین کے ساتھ ڈی کپلنگ کی کوشش نہیں کرتا”، اور یہ پابندیاں دوطرفہ تعاون کے ماحول کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین پر عائد اضافی محصولات فوری طور پر اٹھائے۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.