News Views Events

سلواکیا کے وزیر اعظم کی زندگی کو خطرہ نہیں

0

 

سلواکیا کے نائب وزیر اعظم ترابہ نے میڈیا کو بتایا کہ سلواکیا کے وزیر اعظم فیزو کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سلواکیاکے وزیر اعظم فیزو گزشتہ روز فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہو گئے تھے اور انہیں ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ دارالحکومت بریٹیسلاوا سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔
شوٹر ایک مرد تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قبل ازیں، سلواکیا کے وزیر داخلہ اشتوک نے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قاتلانہ حملہ واضح طور پر سیاسی مقصد کے تحت ہوا تھا۔

اس واقعے کے بعد سلواکیا کی صدر کیپوٹووا نے حملے کی شدید مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ فیزو جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریئس نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.