News Views Events

چینی وزیراعظم کی لارنس وانگ کو سنگاپور کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

0

 

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے لارنس وانگ کو سنگاپور کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور سنگاپور دوست ہمسایہ اور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں، جو نہ صرف دونوں ملکوں کی ترقی کے لئے مدد فراہم کرتے ہیں، بلکہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک معیار بھی قائم کیا ہے. گزشتہ سال دونوں ممالک نے ایک ہمہ جہت، اعلیٰ معیار کی، آگے بڑھنے والی شراکت داری قائم کی، جس نے نئے دور میں چین اور سنگاپور کے تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو واضح کیا۔ چین، سنگاپور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور میں وزیر اعظم لارنس وانگ کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہوں تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان اعلی معیار کے تعاون کو فروغ دیا جاسکے ، چین اور سنگاپور کے مابین روایتی دوستی کو مستحکم کیا جاسکے ، دونوں عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں اور علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.